ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انل دیشمکھ کی ضمانت کے خلاف ای ڈی سپریم کورٹ سے رجوع

انل دیشمکھ کی ضمانت کے خلاف ای ڈی سپریم کورٹ سے رجوع

Tue, 11 Oct 2022 11:57:37    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو ضمانت دینے کے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کو پیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

چیف جسٹس یو یو للت کی قیادت والی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ معاملہ درج ہونے کے بعد آج دوپہر 2 بجے پھر سے ذکر کرنے کے لیے کہا۔سالیسٹر جنرل نے سپریم کورٹ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کیا اور فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو بامبے ہائی کورٹ نے دیشمکھ کی ضمانت کی عرضی کو منظور کر لیا تھا۔ جسٹس این جے جامدار کی سنگل بنچ نے اپنے حکم میں دیشمکھ کو ایک لاکھ روپے کی ذاتی مچلکہ اور اتنی ہی رقم کی ضمانت جمع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے ساتھ عدالت اور تفتیشی ایجنسی کے سامنے شرائط بھی رکھی تھیں


Share: